راجباہ ‘ نامعلوم عورت کی لاش برآ مد

ٹھیکریوالا(خصوصی رپورٹ)رنگ روڈ ڈھینگا پھاٹک سے ملحقہ راجباہ سے نامعلوم عورت کی ڈیڈ باڈی برآمد،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی اور ورثاء  کی تلاش شروع کر دی،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ رنگ روڈ بائی پاس نزد ڈھینگا پھاٹک کے قریب راجبا سے 22 سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد ہو نے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا تاہم شناخت نہ ہوسکی۔