ایس ٹی آئیزکو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 2 ارب 85 کروڑ جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سکول ٹیچنگ انٹرنز (ایس ٹی آئیز)کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 2 ارب 85 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے۔ محکمہ خزانہ نیفنڈز مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے تحت ضلعی سطح پر مختص کیے ہیں۔ محکمہ سکول کو ہدایت کی گئی ہے کہ فنڈز کو ایس ٹی آئیز کی تنخواہوں کیلئے ہی استعمال کیا جائے۔