حلیم پوائنٹ پر خریداروں اور دکاندار کا کھانے اور پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا ملزموں کی فائرنگ سے افراہیم نشانہ بن گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)کھانے کے تنازع پر ہونے والی لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کرکے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے طارق آباد میں قائم حلیم پوائنٹ پر خریداروں اور دکاندار کا کھانے اور پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا اور اس دوران ملزم غوث علی، طاہر گجر، حسین اور طیب سمیت دیگر ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ کردی گئی۔ جس کی زد میں آکر کا ئونٹر پر موجود محنت کش افراہیم رضا گولیوں کا نشانہ بن گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تاہم پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔