پختونخوا:وزیراعلیٰ کی تبدیلی کو بریک

سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہیں اور رہیں گے:پی ٹی آئی نے ارکان کو تبدیلی کے اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان پختونخوا اسمبلی کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی میٹنگ میں شرکت سے روک دیا اور اس حوالے سے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی پختونخوا کے بدستور وزیراعلیٰ ہیں اوروہیں رہیں گے، انہیں بانی چیئرمین کی حمایت اور اعتماد حاصل ہے ۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی سطح پر وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق اجلاس یا بحث نہ کی جائے، کوئی رکن، عہدیدار یا پارلیمنٹیرین وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی تجویز نہ لائے ، بانی چیئرمین کے علاوہ کسی کو متبادل امیدوار نامزد کرنے کا اختیار نہیں ۔