ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 12نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 14نومبر کو کھیلا جائیگا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم عمان پہنچ گئی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم کراچی سے عمان روانہ ہوئی تھی جہاں وہ فرحان یوسف کی قیادت میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔گروپ اے میں شامل پاکستان کا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات سے طے ہے، 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا جبکہ قومی ٹیم تیسرے گروپ میچ میں 10 نومبر کو نیپال سے ٹکرائے گی۔ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 12 نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔