سکھیکی : مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5افراد جاں بحق، 40سے زائد زخمی

 علی الصبح افسوسناک حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، 60سے زائد مسافر سوار تھے 
 متعدد کی حالت نازک، بس کے نیچے سے پانچ افراد کی لاشیں نکالی گئیں:ریسکیو 
سکھیکی (نمائندہ خصوصی)علی الصبح پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحق 40 سے زائد زخمی ہوئے سکھیکی پنڈی بھٹیاں کے قریب سیم نالے کے پل پر لاہور سے چنیوٹ جانے والی مسافر بس یو ٹرن لیتے ہوئے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔بس رائیونڈ سے چناب نگر سا لانہ اجتماع ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہی تھی جس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پنڈی بھٹیاں کی ٹیمیں پانچ منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ 13 زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا۔لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے کرین کی مدد سے بس کو اٹھایا گیا، جس کے بعد بس کے نیچے سے پانچ افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ ممکنہ طور پر مزید افراد کی موجودگی کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن مکمل کرلیا۔