وقت دیا گیا تو حوثی ناقابلِ شکست بھوت بن جائیں گے:یمنی وزیرِ خارجہ

صنعا(آئی این پی )یمن کی وزیرِ خارجہ افراح الزوبہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے حوثیوں کو وقت دیا تو وہ ناقابلِ شکست ہو جائیں گے اور ان کی حکومت نہ تو اس ایران نواز ملیشیا کے ساتھ کسی جنگ بندی کی خواہش مند ہے اور نہ ہی مذاکرات کی۔افراح الزوبہ نے  ایک ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا اگر حوثیوں کو مزید وقت دیا گیا تو وہ ایک ناقابلِ شکست ملیشیا بن جائیں گے۔ وہ بھوت بن جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ وہ اور نہ ہی کوئی اور اس طرح کے خطرے کے منڈلاتے ہوئے اس سیارے پر رہنے کا سوچ سکتا ہے اور خبردار کیا کہ یہ خطرہ ہارن آف افریقہ تک پھیل چکا ہے۔