صنعا،ریاض(خصوصی رپورٹ)یمنی فوج کے حوثی ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن فجرِالیمن کے تحت تازہ کارروائی میں 427 جنگجو ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کی جا نبسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران حوثی قیادت، اجتماعات اور فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حوثی ملیشیا کی کمک، فوجی ٹھکانوں اور رسد کے ذرائع پر بھی حملے کیے گئے۔یمنی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف کے مختلف محاذوں پر کئی اہم مقامات اور سٹریٹجک پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا، آپریشن کے تحت 24 گھنٹوں میں 427 حوثی جنگجو ہلاک کیے گئے جبکہ 142 فوجی گاڑیاں، جنگی سازوسامان اور نقل وحمل کے ذرائع بھی تباہ کیے گئے۔یمنی فوج نے مجموعی طور پر آپریشن فجرِ الیمن کے تحت حوثیوں کے خلاف ایک ہزار 119 کارروائیاں کرنے کا دعوی کیا ہے۔دریں اثنا یمنی وزیر خارجہ ڈاکٹر افرا الزوبہ نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا داعش اور القاعدہ سے بھی زیادہ خطرناک ہے، حوثی ملیشیا علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے