ملزمہ کی شناخت زاہدہ کے نام سے ہوئی ، مانچسٹر اوپن شا کی ایلڈر مور کلوز کی رہائشی ہیں
بارڈر فورس افسر سید شاہ اور سالٹلی، برمنگھم کے 52 سالہ شاہد بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے
لندن (آئی این پی) برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے مطابق برمنگھم ایئرپورٹ پر ایک سوٹ کیس سے 25 کلو گرام ہیروئن برآمد ہونے کے بعد گریٹر مانچسٹر کی 67 سالہ خاتون پر منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق این سی اے نے پیر کو بتایا کہ ملزمہ کی شناخت زاہدہ پروین کے نام سے ہوئی ہے، جو مانچسٹر کے علاقے اوپن شا کی ایلڈر مور کلوز کی رہائشی ہیں، انہیں 24 اکتوبر کو پاکستان سے برمنگھم پہنچنے والی پرواز سے اترنے کے فورا بعد گرفتار کیا گیا، بارڈر فورس حکام کی تلاشی کے دوران ان کے سامان سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ایجنسی کے مطابق زاہدہ پروین پر کلاس اے ڈرگز(ہیروئن)درآمد کرنے کی سازش کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔این سی اے کے مطابق اس مقدمے میں مزید 2 افراد، برمنگھم کے ہوڈج ہل سے تعلق رکھنے والے بارڈر فورس افسر 39 سالہ سید شاہ اور سالٹلی، برمنگھم کے رہائشی 52 سالہ شاہد بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے