218نادہندگان سے ایک کروڑ کی وصولی

لاہور(کرائم رپورٹر  )نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران218نادہندگان سے ایک کروڑ50لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ناردرن سرکل میں 15نادہندگان سے4لاکھ سے زائد اور ایسٹرن سرکل میں 21نادہندگان سے4 لاکھ روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔اسی طرح سینٹرل سرکل میں 43 نا دہندگان سے17لاکھ روپے سے زائد اور سا ئوتھ سرکل میں 21 نادہندگان سے9لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 17 نادہندگان سے2لاکھ روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 34نادہندگان سے ایک کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی۔