سا دگی اور کفایت شعاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے:گورنرسندھ
سا دگی اور کفایت شعاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ حالات میں کفایت شعاری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،گورنرسندھ سے کاروباری وفد کی ملاقات، معیشت کی بحالی پر اتفاق
کراچی(آئی این پی )گورنرسندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی بحالی کے وژن کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے،سا دگی اور کفایت شعاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ حالات میں کفایت شعاری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔گورنر سندھ سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی جس میں معاشی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری ماحول کی بہتری اور پائیدار معاشی استحکام پر غور کیا گیا