رجب بٹ کے گھر فائرنگ کی تصدیق نہ ہو سکی

 یوٹیوبر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پولیس کو فراہم نہیں کی 
انتظامیہ کی جانب سے کتے کو مارا گیا، بٹ نے گھر پر فائرنگ کا واقعہ بنادیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا ذرائع انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزم کے گھر پر کوئی فائرنگ نہیں ہوئی۔ملزم نے تاحال گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پولیس کو فراہم نہیں کی اہل محلہ کی جانب سے بھی گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق نہ ہوئی ہے مقدمہ میں جس گاڑی پر ملزمان کے آنے کا ذکر ہے وہ گاڑی بھی وقوعہ کے وقت ثابت نہیں ہوئی سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کے خلاف ایکشن کیلئے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی انتظامیہ کی جانب سے کتے کو مارا گیا جس کو رجب بٹ نے گھر پر فائرنگ کا واقعہ بنا کر پیش کیاقبل ازیں رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیاایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئیفائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے گلی میں موجود ایک کتا بھی ہلاک ہوگیا۔رجب بٹ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع انہوں نے 15 پر دی اس دوران گاڑی میں سوار تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد نے مجھے اور میری فیملی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے حملہ کیا، تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔