دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

 کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی، تجاوزات کیخلاف کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائیگا،ترجمان وزیر اعلیٰ 
پشاور(آئی این پی ) سانحہ سوات کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ترجمان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کہ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ ادارے شریک ہیں، کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی، تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی مائننگ مکمل طور پر بند کی جا رہی ہے، تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، دریائے سوات کے اطراف بیریئرز کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دریائے سوات کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، سیاحتی مقامات کے حسن کو بحال اور محفوظ بنانے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، یہاں پر تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔