ڈاکو32تولے طلائی زیورات اور 65 لاکھ سے زائد نقدی چھین کر فرار
بورے والا ( خصوصی رپورٹ)ایک ہی رات ڈاکو 2 وارداتوں میں تقریباً32تولے طلائی زیورات اور 65 لاکھ سے زائد نقدی چھین کر فرار ہوگئے،ڈاکو دوران ڈکیتی خواتین پر تشدد بھی کرتے رہے، دونوں وارداتیں اوور سیز پاکستانیوں کے گھروں میں ہوئیں، تفصیلات کے مطابق بورے والا ڈکیتی کی پہلی بڑی واردات کینال ویو ہائوسنگ سکیم میں محمد امین نامی شخص کے گھر ہوئی ،جس کے دونوں بھائی عرصہ دراز سے بیرون ملک بحرین میں مقیم ہیں ،سات نقاب پوش ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، گھر کی چابیوں کے لئے معمر خاتون اور اسکی بہو پر تشدد کیا اور سیف الماریوں سے 12 تولہ طلائی زیورات اور 40لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،دوسری بڑی واردات کینال گارڈن میں ہوئی جہاں سات نقاب پوش ڈاکو مسقط میں مقیم اوورسیز پاکستانی ندیم نثار کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر 20 تولے طلائی زیورات اور 25 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر اور سٹی پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔