لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور تعلیمی بورڈ کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے کروڑوں روپے بلوں سے تنگ لاہور بورڈ نے بھی سولر پر منتقل ہونے کے لیے کام شروع کردیا۔لاہور بورڈ میں ساڑھے چار سو کے وی کا سولر پینل منصوبہ شروع کردیا گیا۔ نو کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کا کہنا ہے کہ لارنس روڈ امتحانی مرکز میں امیدواروں کی سہولت کی لیے لفٹیں لگانے جا رہے ہیں ، کروڑوں روپے کی بچت سے دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔