لاہور(خصوصی رپورٹ)12سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں کی سولر انرجی پر منتقلی کا کام شروع کردیا گیا۔ لاہور میں نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال اورملتان روڈ پر سوشل سکیورٹی ہسپتال پر کام کا آغاز ہوگیا۔ سرگودھا کے ہسپتال کیلئے 238 کلو واٹ کا سولر پلان ،ملتان سوشل سکیورٹی ہسپتال کیلئے 214 کلو واٹ،فیصل آباد سوشل سکیورٹی ہسپتال کیلئے 700 کلو واٹ،ملتان روڈ سوشل سکیورٹی ہسپتال کیلئے 771 کلو واٹ اورشاہدرہ سوشل سکیورٹی ہسپتال کیلئے 143 کلو واٹ سولر انرجی یونٹ ہوگا۔ کمشنر پیسی نے توانائی بچت کیلئے سولرائزیشن منصوبہ اہم قدم قرار دیا ہے۔سولر سسٹمز سے ہسپتالوں کے سالانہ اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔