آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
گذشتہ روز کے اضافے کے بعد، آج سونے کی قیمت فی تولہ 3400 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2915 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے اور یہ 34 ڈالر کم ہو کر 3276 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کی قیمتوں اور ملکی معیشت کی صورتحال کے اثرات کے باعث ہیں۔