چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں بورے والا روڈ پرتیز رفتاری کے باعث یوٹرن لیتے ہوئے دوگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں ایک گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جا ں بحق ہوگیا۔مرنے والے شخص کی شناخت 30 سالہ یونس سکنہ رینالہ خورد کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد دوسری گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی اس کی تلاش شروع کردی جبکہ ریسکیوٹیم نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیا۔