ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز قلات کے قریب تھا۔
ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں — یوریشین، انڈین اور اریبین — سے بنی ہے۔ زیر زمین حرارت کے باعث یہ پلیٹیں سرکتی ہیں، جس سے زمین ہلتی ہے اور زلزلہ آتا ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں اطراف پھیلتی ہیں۔مزید بتایا گیا کہ زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں جہاں پلیٹوں کے ٹکرانے یا رگڑنے سے شدید دباؤ بنتا ہے، اور جب یہ دباؤ اچانک خارج ہو تو سائزمک ویوز پیدا ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق جس علاقے میں بڑا زلزلہ آئے، وہاں دوبارہ بھی بڑے زلزلے کا امکان رہتا ہے۔