پٹرولیم قیمتوں بارے رائج یومیہ نظام سے کاروباری استحکام متاثرہونے لگا

کراچی (آئی این پی) پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری اور اسپیشل سیکریٹری پٹرولیم سے ملاقات میں پٹرولیم قیمتوں کا تبدیلی کا سابقہ 15 روزہ نظام بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ ملاقات میں پٹرول پمپ مالکان نے یومیہ بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کے رد وبدل سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں کے رد و بدل سے متعلق رائج یومیہ نظام سے کاروباری استحکام متاثر ہو رہا ہے۔اس موقع پٹرولیم حکام نے پمپ مالکان کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔پٹرولیم ڈویژن کے حکام نے پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر پٹرولیم قیمتوں میں یومیہ تبدیلی کے نظام کو دوبارہ 15 روزہ بنیاد پر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس فروری تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا تعین ہر 15 دن بعد کیا جاتا تھا۔تاہم ایران جن کے باعث تیل کے پیدا ہونے والے بحران کے بعد حکومت نے پہلے اس نظام کو ہفتہ وار اور اس کے بعد یومیہ بنیاد پر کر دیا تھا اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔