ضیا اللہ لانگو نے تعلیمی اداروں، گرلز کالجز کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی
کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے نوشکی کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ ضلع نوشکی کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پر حملے میں 3طالبات زخمی ہوگئی تھیںجبکہ املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔ حملہ آور سیکیورٹی کیمروں کو نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے تھے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے رخشان ڈویژن میں تمام تعلیمی اداروں، گرلز کالجز کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔