ویب ڈیسک: فرانس نے غزہ کے فلسطینیوں کی آمد پر لگائی گئی پابندی کو ختم کردیا ہے، جس کے بعد 20 فلسطینی اتوار کے روز فرانس پہنچ گئے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق، فرانس نے منگل کے روز غزہ کے فلسطینیوں کی فرانس آمد پر عائد پابندی کو ہٹا دیا ہے۔ یہ فیصلہ چند ماہ قبل اس وقت کیا گیا تھا جب سوشل میڈیا پر یہود دشمنی پر مبنی پوسٹس سامنے آئیں تھیں۔پہلے، سوشل میڈیا پر جاری فیک پوسٹس کے سبب، اگست میں فرانس نے فلسطینیوں کے لیے شروع کیے گئے پروگرام کو معطل کر دیا تھا، جس کے تحت جنگ زدہ غزہ سے فلسطینیوں کو ایک محدود تعداد میں فرانس آنے کی اجازت تھی۔اب، پابندی ہٹنے کے بعد، 20 فلسطینی اتوار کے روز پیرس پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ، فرانس نے اب تک 500 فلسطینیوں کو پیرس آنے کی اجازت دی ہے، جن میں طلبہ، زخمی صحافی، اور خواتین شامل ہیں۔
تاہم، جولائی میں ایک فلسطینی طالبہ کی اسرائیل کے بارے میں پوسٹس منظر عام پر آنے کے بعد، اگست میں فرانس نے اس آمد کو معطل کر دیا تھا تاکہ صورت حال کا جائزہ لیا جا سکے اور مبینہ یہود دشمنی کے امکانات کو روکا جا سکے۔ اس کے تحت، فلسطینی طالبہ کو فوری طور پر فرانس سے نکل جانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔