وزارت دفاع، ہائوسنگ، زراعت اور لیبر سمیت اقوام متحدہ کیلئے نامزد سفیر بھی شامل
واشنگٹن(آئی این پی ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کی بعض شخصیات کو بم حملوں اور کچل دینے کے واقعات میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ جن افراد کو دھمکیاں ملیں ان میں وزارت دفاع، ہاوسنگ، زراعت اور لیبر سمیت اقوام متحدہ کے لیے امریکا کے نامزد سفیر بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ کی اقتدار منتقلی ٹیم کی ممبر کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کی نئی ٹیم کے نامزد افراد کو یا ان کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکیاں ملی ہیں