معمرراہگیرریلوے لائن کے قریب گرکر جاں بحق

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)نواحی موضع طاہرکلاں میں معمرراہگیرریلوے لائن کے قریب گرکر جاں بحق ہوگیاجسکی لاش اطلاع ملنے پربصیرپورپولیس نے موقع پرپہنچ کرقبضہ میں لے لی۔متوفی کی شناخت ہیڈگلشیرکے رہائشی مچھلی فروشوں رفیق اورشمن کے والدخوشی محمدکے طورپرہوئی ،قانونی کارروائی کے بعدلاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔