روس کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایروفلوٹ سائبر حملے کی زد میں، درجنوں پروازیں منسوخ

روس کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایروفلوٹ سائبر حملے کی زد میں، درجنوں پروازیں منسوخ

روس کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایروفلوٹ کو شدید سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں پیر کے روز درجنوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

ہیکنگ کی ذمہ داری یوکرین نواز گروپ ’سائلنٹ کراؤ‘ نے قبول کی، جو بیلاروسی ہیکر گروپ ’سائبر پارٹیزنز‘ کے ساتھ مل کر کیا گیا حملہ بتایا گیا۔شیرمتیوو ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات پیش آئیں، خاص طور پر ایسے موقع پر جب روسی عوام تعطیلات کے لیے سفر پر روانہ ہو رہی تھی۔کریملن نے اس حملے کو "تشویش ناک" قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ روسی رکن پارلیمنٹ انتون گوریلکن کا کہنا تھا کہ "روس اب ڈیجیٹل جنگ کے نشانے پر ہے۔"’سائلنٹ کراؤ‘ اس سے قبل بھی روسی اداروں پر حملے کر چکا ہے، جن میں ریئل اسٹیٹ ڈیٹا بیس، ٹیلی کام کمپنی، ماسکو حکومت اور بین الاقوامی کار ساز کمپنی "کِیا" شامل ہیں۔