ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے عدالتی کارروائی اور جیل انتظامیہ کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سلمان صفدر کی غیرموجودگی میں کیس مقرر
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا:"سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا گیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہو سکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔""کیس صرف 30 سیکنڈ کے لیے سنا گیا اور پھر **12 تاریخ دے دی گئی، درمیان میں کوئی اور وقت نہیں دیا گیا۔"
اہلخانہ اور وکلاء کی ملاقات نہ ہونے کا شکوہ
انہوں نے کہا کہ:"آج بانی سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور عدالت کا حکم نامہ بھی ہمارے پاس ہے۔""ہمارے وکلاء کو اڈیالہ جیل کے اندر نہیں جانے دیا جاتا، نہ ہی فیملی کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے۔"
اوپن ٹرائل اور جیل انتظامیہ پر اعتراضات
علیمہ خان نے کہا:"یہ ٹرائل اوپن ٹرائل نہیں ہے اور نہ ہی فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔""گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کے 12 وکلاء اور عملے سمیت 20 افراد جیل گئے جبکہ ہماری جانب سے صرف ایک وکیل کو اجازت دی گئی۔"
جیل انتظامیہ جج کے احکامات نہیں مانتی
انہوں نے مزید کہا:"جج نے حکم دیا کہ اہل خانہ اور وکلاء کو بلائیں لیکن اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جج کا حکم بھی نہیں مانا۔"