لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائیوں کے دوران قتل واقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں تیمور احمد، عبدالقیوم اور علی رضا شامل ہیں۔ ان ملزموں کو بحرین اور یواے ای سے گرفتار کرکے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسزجاری کئے تھے۔ جس کے بعد ملزمان کوبعدازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہورنے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا۔