انڈونیشیا کے نرسنگ ہوم میں آگ: 16 افراد ہلاک، 3 زخمی

انڈونیشیا کے نرسنگ ہوم میں آگ: 16 افراد ہلاک، 3 زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں ایک نرسنگ ہوم میں شدید آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

 واقعہ مناڈو شہر کے وردھا دامائی ریٹائرمنٹ ہوم میں پیش آیا، جہاں آتشزدگی اتوار کی رات ساڑھے 8 بجے کے بعد شروع ہوئی۔فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ آگ بجھانے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ان کے کمروں سے برآمد ہوئیں، جبکہ 12 افراد کو بچایا گیا جن میں سے 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آتشزدگی کے وقت کئی بزرگ اپنے کمروں میں آرام کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہو گئیں۔ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔