ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار جیمز کیمرون نے نئی فلم ’اواتار: فائر اینڈ ایش‘ کی ریلیز کے بعد فرنچائز کے مستقبل پر بات کی ہے۔
71 سالہ کیمرون نے کہا کہ وہ اس وقت یہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اواتار کی کہانی فائر اینڈ ایش کے بعد بھی آگے بڑھے گی یا نہیں۔انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ ہر نئی فلم کے ساتھ تجارتی کامیابی کو ثابت کرنا ضروری ہے، اور اگر اواتار 4 اور 5 نہ بن سکیں تو وہ باقاعدہ پریس کانفرنس میں مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کریں گے۔جیمز کیمرون نے یہ بھی بتایا کہ وہ اواتار کی کہانی کو ناول کی شکل میں محفوظ کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ اس کے اصل اور مستند ریکارڈ کو برقرار رکھا جا سکے۔
دوسری جانب، اواتار: فائر اینڈ ایش نے امریکا میں چھٹیوں کے دوران 153.6 ملین ڈالرز کمائے اور عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز کی کمائی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ یہ اواتار سیریز کی تیسری فلم ہے جو 19 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی۔