اسلام آباد(آئی این پی ) ایوان بالا میں حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن تنظیم نو ترمیمی بل 2026 واپس لے لیا۔تفصیل کے مطابق سینیٹ اجلاس میں حکومت کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ترمیمی) بل 2026 واپس لے لیا گیا ۔بل واپس لینے کی تحریک وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی جگہ وزیر مملکت طلال چودھری نے سینیٹ میں پیش کی۔حکومت کی جانب سے بل واپس لینے کی بنیادی وجہ ٹیلی کام شعبے کو درپیش رائٹ آف وے کے دیرینہ مسائل کا موثر حل نہ ہونا قرار دی گئی ہے۔یہ بل 15 جون 2026 کو سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا، بل میں مشترکہ ترقیاتی اور سرکاری املاک پر زیرِ زمین رائٹ آف وے مفت فراہم کرنے، بعض عارضی اور ٹیلی کام تنصیبات کو استثنی دینے اور رائٹ آف وے میں غیر قانونی رکاوٹ ڈالنے پر جرمانوں کی تجاویز بھی شامل تھیں۔