ڈی ایس کاچھٹی کے روز ریلوے سٹیشن کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹ) ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ نے چھٹی کے روز افسران کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کرکے مسافروں کیلئے سہولیات میں مزید بہتری کے حوالے سے جائزہ لیا۔ ڈی ایس نے ترقیاتی، تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈی ایس نے خصوصی طور پر پلیٹ فارم نمبر 2 اور 1 پر پلیٹ فارمز کی لمبائی میں توسیع کے کام کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کام کو مقررہ معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے۔مسافر ریلوے کا قیمتی اثاثہ ہیں ،مسافروں کے لیے بہترین سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔