بچی سے زیادتی کا ملزم پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ شیراکوٹ پولیس نے 12 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق تھانہ شیراکوٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 1789/26 بجرم 377B میں مطلوب ملزم ناصر کو گرفتار کر لیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف 1 روز قبل بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔