کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کچرا کنڈی کانٹا کے قریب ٹرک کی چھت سے گر کر 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد نوجوان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد یونس ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 21 سال بتائی گئی ہے۔ نوجوان ٹرک کی چھت سے گرنے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گیا، تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔واقعے کے بعد ضروری کارروائی کے لیے نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔پولیس کے مطابق نوجوان کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد قانونی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔