لاہور ڈویلپمنٹ پلان ، افسروں کو دلجمعی سے کام کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر )ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان رپورٹ پر ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران سی او ایم سی ایل اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق پیش رفت پر ڈی سی لاہور کو تفصیلی آگاہ کیا۔ سید موسیٰ رضا نے تمام افسران کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان منصوبے پر دلجمعی اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس اہم منصوبے میں کسی قسم کی سستی یا کاہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔