قومی کھیل کا فروغ: احسن اقبال نے سکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم کیں

تقریب میں ایڈھاک صدر پی ایچ ایف سمیت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)وفاقی وزیر براے منصوبہ بندی احسن اقبال نے قومی کھیل ہاکی کو اسکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے، اسکے فروغ اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کیلئے نارووال میں 24 اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم کیں۔ نارووال سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں ایڈھاک صدر پی ایچ ایف سمیت اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بچوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی لینے پر انکی حوصلہ افزائی بھی کی۔