آٹا بھی مہنگا‘ایل پی جی کی سرکاری قیمت 280روپے کلو ہے ‘ مارکیٹ میں 500 سے 600 روپے کلو تک فروخت کی جا رہی ہے
لاہور(آئی این پی ) ملک بھر میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر سبزیاں، پھل، گوشت، ایل پی جی اور آٹا مہنگے ہوگئے۔گراں فروشی نے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ کوششوں کے باوجود گراں فروشی روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ‘ایل پی جی کی سرکاری قیمت 280روپے کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 500 سے 600 روپے کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ اسی طرح، 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے تھی جو اب بڑھ کر 2300 روپے ہو چکی ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشی کے خلاف مقدمات اور بھاری جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔