اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر شہری کا نام پی اسی ایل سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا جس کے بعد توہین عدالت کی درخواست بھی نمٹا دی گئی۔جسٹس محمد اعظم خان نے شہری وجاہت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔