مردان کا بخشالی روڈ چھ سال سے تاخیرکا شکارتھا، نئی حکومت نے منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کا سالوں سے زیرالتوا منصوبہ 10 روز میں مکمل کروادیا۔ صوبائی حکومتی ذرائع کے مطابق مردان کی بخشالی روڈ چھ سال سے تاخیرکا شکارتھی، جسے نئی صوبائی حکومت نے صرف 10 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے، تاہم بخشالی روڈ کی تکمیل خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی عوامی سہولیات کی فراہمی پرمرکوزتوجہ کی عکاس ہے۔