پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی میں نئے وزیراعلی پختونخوا کے انتخاب کیلئے مختلف گروپ سرگرم ہوگئے جس میں ایک گروپ نے علی امین کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو بنانے کیلئے لابنگ شروع کردی‘وزیراعلی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے کئی مرکزی رہنمائو ں اور ایم پی ایز میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے، چند اہم مرکزی رہنمائو ں کی خواہش ہے کہ بونیر یا ہزارہ سے کسی وزیراعلی بنایا جائے جب کہ 30 سے زیادہ اراکین اسمبلی علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلی بنانے کے لئے سرگرم ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی سے مشاورت نہ ہونے کی صورت میں نئے وزیراعلی کا انتخاب عارضی ہوگا‘ ترجمان پی ٹی آئی خیبرختونخوا شوکت یوسفزئی نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سہیل آفریدی نااہل ہوئے توپارٹی قیادت مشاورت سے نئے وزیراعلی کا فیصلہ کرے گی