انگور اڈا سیکٹر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد دشمن پوسٹیںچھوڑ کرفرار
جنوبی وزیرستان کے انگور اڈا سیکٹر میں مؤثر جوابی کارروائی، ریڈانو اور بابری پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا،
انگور اڈا، جنوبی وزیرستان(آن لائن)جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا پاک فوج نے فوری اور انتہائی سخت جواب دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کی سرحد میں قائم پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سنائپرز، چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی فورسز نے لمحہ ضائع کیے بغیر فوری، موثر اور شاندار جوابی کارروائی کی۔ پاک فوج نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ توپ خانے کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنوں اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔پاک فوج کے اس انتہائی شدید ردعمل اور تباہ کن جوابی حملے کے بعد افغان طالبان اپنی پوسٹیں اور چوکیاں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔