تمام قانونی راستے اختیار کیے، ہماری شنوائی نہیں ہو رہی: مشال یوسفزئی

تمام قانونی راستے اختیار کیے، ہماری شنوائی نہیں ہو رہی: مشال یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم نے ساری رات دھرنا دیا، ہمارا دھرنا آئین اور قانون کے مطابق تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تمام قانونی راستے اپنائے، مگر انہیں سنی نہیں جا رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی خیریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، اور وہ اسلام آباد ہائی کورٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔مشال یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ وہ چیف جسٹس کو بتائیں گی کہ قانون کی دھجیاں کس طرح اڑائی جا رہی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے گورکھپور ناکے پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔آج صبح دھرنا ختم ہونے کے بعد، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گورکھپور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔