سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر عائد جی ایس ٹی عارضی موخر

    لاہور(یواین پی)وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کو عارضی طور پر موخر کر دیا۔سولر صارفین پر لگائے گئے 16 فیصد سیلز ٹیکس پر نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاملے کی دوبارہ سماعت کی منظوری دیتے ہوئے کیس وفاقی ٹیکس محتسب کو واپس بھجوا دیا۔ تمام تر تقسیم کار کمپنیوں نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔