لاہورمیں نظام زندگی بحال:موٹرویزبھی کھل گئے

 شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھول دئیے گئے،ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں 4 دن بعد نظام زندگی بحال ہوگئی جبکہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھول دئیے گئے،پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج منسوخ ہونے کے بعدلاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والی موٹر وے بھی کھول دی گئی،راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل سے ٹریفک کی آمد ورفت شروع ہوگئی ہے، ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ ٹریفک آ اور جا سکتی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور رنگ روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔اسی طرح رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روڈ، گجومتہ بھی ٹریفک کیلئے کھلے ہیں۔دوسری جانب موٹرویز بھی کھول دی گئی ہے جبکہ ایم 2 لاہور تا اسلام آباد کوبھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور بھی کھل گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیاایم 4 کو پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا،موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیااسی طرح موٹروے ایم3کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔