زمین سے سونا لیک ہونے کا حیران کن انکشاف

برلن(آئی این پی )ایک حیران کن سائنسی تحقیق  میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین کے گہرے کور سے سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں سطح زمین تک لیک ہو رہی ہیں۔ جرمن یونی ورسٹی گوٹنگن کے سائنسدانوں نے ہوائی کے آتش فشانی پتھروں پر جدید آاسوٹوپک تجزیاتی تکنیکوں کے ذریعے یہ دریافت کی ہے۔تحقیق کے مطابق زمین کی 99.99 فیصد سے زیادہ قیمتی دھاتیں جیسے کہ سونا اور روٹینیئم زمین کے مرکزی دھاتی کور میں 3,000 کلومیٹر گہری چٹانوں کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور زمین کی تشکیل کے وقت سے وہیں قید تھیں۔ تاہم حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زمین کا کور مکمل طور پر الگ تھلگ نہیں بلکہ اس سے مواد آتش فشانی عمل کے ذریعے سطح تک آ رہا ہے۔