لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی کے ہمشکل ترک اداکار کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ترک ڈرامے ’ارطغرل‘ کے ایک اداکار کاویٹ چیتن گونر کی تصویر وائرل ہوئی جو حیرت انگیز طور پر ویرات کوہلی سے ملتی جلتی ہے۔تصویر دیکھتے ہی مداح کے ذہن میں یہی سوال ا?یا کہ کیا واقعی ویرات کوہلی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’مشابہت اتنی حیران کن ہے کہ میں یقین ہی نہیں کرپارہا کہ یہ ویرات نہیں ہے۔‘ ایک صارف نے مزاح میں کہا کہ ’نیپوٹزم حد سے تجاوز کرگیا ہے۔‘اگرچہ ویرات کوہلی نے کئی اشتہارات میں کام کیا ہے لیکن وہ کبھی کسی ڈرامے یا فلم میں نظر نہیں آئے یہ صرف ایک اتفاقی مشابہت ہے جو سوشل میڈیا پر میمز کا موضوع بن گئی۔پاکستانی اور بھارتی فینز نے اس مشابہت پر مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔ کچھ نے اس تصویر پر ’’ویرات کوہلی کا ترک ورڑن‘‘ لکھا، تو کچھ نے تبصرہ کیا کہ ’’اب ہمیں پتا چلا کہ ویرات آف سیزن میں کیا کرتے ہیں