پنجاب حکومت کا قیدیوں کو سرکاری طور پر بستر فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب بھر کے قیدیوں کوسرکاری طور پر بستر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،لاہور کی دونوں جیلوں کیلئے13ہزار جبکہ مجموعی طور پر 70 ہزار گدے خریدے جائیں گے،قبل ازیں قیدی زمین پر سوتے یا خود سے بستر کا انتظام کرتے تھے،جیل ریفارمز کیتحت قیدیوں کوفوم کے گدے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی،گدوں کی خریداری کیلئیحکومت کی جانب سے 30 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔