963نئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت کا صاف پانی کی فراہمی کے لیے بڑا قدم،963 نئے فلٹریشن پلانٹس اور سرفیس واٹر پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وزیر ہاو?سنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس میں منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لییفلٹریشن پلانٹس، سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ اور شمسی توانائی سے چلنے والے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ صاف پانی اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر زمیں ہونے والے اجلاس میں وزیر ہاوسنگ بلال یاسین، سی ای او نوید احمد، ڈی جی زوہیب بٹ اور عامر خلیق شریک ہوئے۔سی ای او نے بتایا کہ منصوبے میں پوٹھوہار کے چھوٹے ڈیموں سے پانی کے استعمال سمیت رحیم یار خان، بہاولپور، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی منصوبے جلد شروع ہوں گے۔منصوبوں کی شفاف تکمیل، آپریشنل اخراجات میں کمی اور شمسی توانائی کا استعمال اتھارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔