حادثے میں ڈرائیور جاں بحق

قصور(خصوصی رپورٹ) پھول نگر کے نواح میں کنٹینر کی ٹکر سے مزدا کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ اْس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق رحیم یار خاں کے رہائشی سیف اور راحیل مزدا گاڑی پر اوکاڑہ سے لاہور جارہے تھے کہ پولیس تھانہ صدر پھول نگر کے علاقہ سراں اڈا کے قریب اْوورسپیڈ کی وجہ سے کنٹینر سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں سیف موقع پر جاں بحق جبکہ راحیل شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ریڈ کریسنٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔