جومیل واریکن کا ساجد خان کو آؤٹ کرکے جوابی وار

لاہور( سپوررٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین اسپنر جومیل واریکن نے ساجد خان کو  آؤٹ کرکے جوابی وار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔قومی ٹیم کے  آف اسپنر ساجد خان نے دوسری اننگز میں جومیل واریکن کو   آؤٹ کرکے چار انگلیاں دکھائیں پھر اپنے روایتی انداز میں جشن منایا۔پاکستان کی اننگز میں واریکن نے جب ساجد خان کو   آؤٹ کیا تو ان کے پاس جاکر وہی انداز دہرادیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جومیل واریکن ساجد خان کی وکٹ لے کر ’یو کانٹ سی می‘ جشن منارہے ہیں۔واضح رہے کہ ’یو کانٹ سی می‘ جشن ڈبلیو ڈبلیو ای کے 16 بار کے سابق چیمپئن جان سینا نے مقبول کیا، ریسلنگ کی دنیا میں جان سینا حریف کو ڈھیر کرنے کے بعد اسی انداز میں جشن مناتے ہیں۔یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی اور 34 سال بعد پاکستانی سرزمین پر کامیابی بھی حاصل کرلی۔