پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر پروفیسر عتیق کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے صنم جاوید اور ان کے شوہر کو کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے گرفتار کیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے دونوں کو حراست میں لے کر اپنے ہمراہ روانہ کر دیا۔اہلخانہ نے تصدیق کی کہ صنم جاوید کے ساتھ ان کے شوہر عتیق ریاض بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ 9 مئی کے کیسز کے حوالے سے عدالتی سماعت کے بعد پیش آیا، جب صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکالا گیا تھا۔